آؤنگا
اپنی زلفوں کو سنبھال کے رکھنا
میں ان کی چھاؤں میں بیٹھنے آؤنگا
اپنی آنکھوں کی چمک کو برقرار
رکھنا
میں ان میں ڈوبنے آؤنگا
اپنے چہرے پے رونق قائم رکھنا
میں اس کی تصویر بنانے آؤنگا
اپنے ہونٹوں کو رس بھرا رکھنا
میں ان کو چومنے آؤنگا
اپنے دل کی دھڑکنوں کو جواں رکھنا
میں ان کوقرار دینے آؤنگا
اپنی امید کو ہمیشہ قائم رکھنا
میں تمھاری دنیا میں آؤنگا
اپنے بابل کے گھر میں دلہن بن کے
رہنا
میں تمہیں اپنانے کو آؤنگا
سرفراز بیگ ۱۹۹۸۔۰۷۔۲۷ لنڈن
No comments:
Post a Comment