نالہ و فریاد
تم گر پیار نبھا نہیں سکتی تھیں
پھر میرے دل میں پیار جگایا کیوں
تم گر زمانے سے اتنا ڈرتی ہو
پھر مجھے اتنا حوصلہ دلایا کیوں
تم گر مجھے خط لکھ نہیں سکتی تھیں
پھر مجھے خط لکھنا سکھایا کیوں
تم گر مجھ سے مل نہیں سکتی تھیں
پھر مجھے اپنے پاس بلایا کیوں
تم گر میرے سنگ جی نہیں سکتی تھیں
پھر مجھے جینے کا ڈھنگ سکھایا کیوں
تم گر میرے سنگ ہنس نہیں سکتی تھیں
پھر مجھے اتنارلایا کیوں
تم گر مجھے خوشی دے نہیں سکتی تھیں
پھر میرے دل کو دکھایا کیوں
سرفراز بیگ۔۱۹۹۸۔ ۰۹۔۰۳ لنڈن
No comments:
Post a Comment