Monday, September 2, 2013

JANE MAN, ACHI LAGTI HAY, SARFRAZ BAIG, جان من، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ



جانِ من

اپنے پیارکو سنبھال کے رکھنا
میرا عشق تمہارے لیئے ہے

اپنے گیسوؤں کو سنوارتی رہنا
چمن کے پھول تمہارے لیئے ہیں

اپنے ہاتھوں کو اجلا رکھنا
میری حنا تمہارے لیئے ہے

اپنی کلائیوں کو برہنہ رکھنا
چند کنگن تمہارے لیئے ہیں

اپنے دکھوں کو جمع رکھنا
میرے آنسو تمہارے لیئے ہیں

اپنی مسکراہٹ مت بکھیرنا
میرے قہقہے تمہارے لیئے ہیں

اپنے پیکر کو متناسب رکھنا
چند پیراہن تمہارے لیئے ہیں

اے مرمریں مجسمے ، پجاریوں سے بچنا
میری ساری پرستش تمہارے لیئے ہے

اپنے پا گورے و سپید رکھنا
چاندی کی پازیب تمہارے لیئے ہے

اپنی چند سانسیں بچا رکھنا
میری آخری ہچکیاں تمہارے لیئے ہیں

خود کومیرے لیئے زندہ رکھنا
میری تو موت بھی تمہارے لیئے ہے

سرفراز بیگ۔۔ ۱۹۹۸۔۰۷۔۲۹ لنڈن

No comments:

Post a Comment