نہ ہندو ہی بنیئے
نہ ہندو ہی بنیئے، نہ مسلمان ہی بنیئے
گر ہوسکے تو اچھے انسان بنیئے
ہے پتھر کی مسجد، ہے پتھر کی مسجد
جھگڑا تو جب ہے ،جو حیوان بنیئے
نہ سورج کا مذہب، نہ چاند کا فرقہ
جو ہوسکے تو انسانیت کی پہچان بنیئے
نہ آسماں منکر، نہ زمیں ہے کافر
انسان تو مریں گے جو شیطان بنیئے
دریا بھی بہیں گے، ہوائیں چلیں گے
بس آپ چند دن رحمان بنیئے
سرفراز بیگ، ۱۹۹۸۔۰۷۔۰۱ لنڈن
No comments:
Post a Comment