Thursday, September 5, 2013

سٹیفانیہ، اچھی لاگتی ہے، سرفراز بیگ، stefania, achi lagti hay, sarfraz biag



سٹیفانیہ

کھلتے گلاب کی سی رنگت اجلا اجلا چہرہ اسکا
میرؔ کی غزلیں جتنی آساں اتنا پیارا چہرہ اس کا

مغرب کی وہ رہنے والی، میں مشرق کا باسی ہوں
تونے کبھی سوچا ہے کیا میل ہے تیرا اس کا

ریستوران میں کھانا کھانے جب ہم دونوں جاتے ہیں
سب دیکھ کے سوچت ہیں جانے کیا رشتہ ہے میرا اس کا

بیوی، بیٹی،ماں اور بہن سارے رشتے نبھاتی ہے
سب کو وہ بھاتی ہے، ہر دل میں ڈیرا اس کا

سرفراز بیگ۔ونٹرتھور، سوٹزرلینڈ ۲۰۰۲۔۰۶۔۱۲

No comments:

Post a Comment