سراب
سراب دَر سراب دَر سراب آئے
ان سرابوں سے پرے سراب تھی وہ
ہم جسے عمر بھر عشق کرتے رہے
اْس کے پاس جو پہنچے، سراب تھی وہ
تا عمر جِس زر کے پیچھے بھاگتے رہے
اْس کو پا کے جانا، سراب تھی وہ
کتنے لوگ مرگئے اِس زمیں کے لیئے
دو گز زمیں ملی ، باقی سراب تھی وہ
پتھر کی مورت کو پوجتے رہے تا عمر
گِر کے ٹوٹ گئی، سراب تھی وہ
دنیا کی رونقوں میں اتنے محو تھے
ہم
موت آئی تو جانا، سراب تھی وہ
سرفراز بیگ ۰۱۔۰۲۔۱۹۹۹ پیرس
No comments:
Post a Comment