لفظ
لفظ بولتے ہیں
لفظوں کاپیراہن ہوتا ہے
لفظوں کی حرمت ہوتی ہے
’’میں تم سے پیار کرتا ہوں‘‘
لفظ ’’پیار ‘‘ کا پیراہن کیا ہے
کیا ہر شخص سے آپ کہہ سکتے ہیں
ایک واحد شخص جسے آپ کہتے ہیں
اورکہنے کے بعد آپ اس کے ہوجاتے ہیں
کیونکہ یہ لفظ اپنے اندر معنی
رکھتا ہے
اپنی حرمت رکھتا ہے
اس کا اپنا ایک لباس ہوتا ہے
لفظ بولتے ہیں
لفظ کا پیراہن ہوتا ہے
لفظ کی حرمت ہوتی ہے
جب ہم تنہا ہوتے ہیں
لفظ چل کے آتے ہیں
اور ہم سے باتیں کرتے ہیں
اور اپنے ہونے کا ثبوت دیتے ہیں
ہم نے فلاں وقت فلاں لفظ بولا تھا
کیا ہم لفظوں کا احترام کرتے ہیں؟
کیا ہم لفطوں کے بولنے سے پہلے
ان کی حرمت کا خیال رکھتے ہیں
اور کیا ہم لفظوں کاتقدس پامال
کرتے ہیں
کئی دفعہ
ہم کہہ جاتے ہیں وہ لفظ
جوہم کر نہیں سکتے
کیونکہ ہم یہ نہیں سوچتے
کہ لفظ بولتے ہیں
لفظوں کا پیراہن ہوتا ہے
لفظوں کی حرمت ہوتی ہے
سرفراز بیگ ۔۔۱۹۹۹۔۱۱۔۱۷ راولپنڈی
No comments:
Post a Comment