تم یہ کہتے ہو
تم یہ کہتے ہو
سب تمھارا ہے ہمارا نہیں
کیا یہی ہے جو تمھارا نہیں ہمارا
ہے
تم یہ کہتے ہو
دہشت گردی ہماری ہے تمھاری نہیں
کیا یہی انصاف ہے جو تم کرو وہ
ہمارا ہے
تم یہ کہتے ہو
افغانستان میں دہشت گردی ہے ،تو
فلسطین میں کیا ہے
تم کرو ظلم تو ٹھیک ، کہتے ہو
قانون ہمارا ہے
تم یہ کہتے ہو
دہشت گردوں نے گرادی جڑواں عمارت
کیا ہیرو شیما و ناگاساکی کا ظلم
بھی ہمارا ہے
تم یہ کہتے ہو
طالب بڑے دہشت گرد القائدہ بڑے
ظالم
کس نے بنایا طالب، طالب تمھارا ہے
کہ ہمارا ہے
تم یہ کہتے ہو
ہم ہیں بڑی طاقت، زیادہ حق ہمارا
ہے
کشمیر، فلسطین، کوسوا سے ہمیں کیا
لینا، ویٹو کا حق ہمارا ہے
تم یہ کہتے ہو
جو چھپ گیا بڑا ظالم ہے وہ
تم تو جانتے ہو وہ کہاں ہے۔وہ
تمھارا ہے کہ ہمارا ہے
تم یہ کہتے ہو
"IN GOD WE TRUST" اور ہم کہتے ہیں انشاء اللہ
اب دیکھنا ہے کہ خدا تمھارا ہے یا
ہمارا ہے
سرفراز بیگ ۲۰۰۲؍۰۸؍۰۸ کیفے روجکا، ونٹرتھور سوئٹزرلینڈ
No comments:
Post a Comment