Wednesday, September 4, 2013

zindagi, achi lagti hay, sarfraz baig, زندگی، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ



زندگی

زندگی سے گزرتے
تم سے ملاقات ہوگئی
میں نے پوچھا زندگی
یہ تونے کیاکیا
زندگی یہ کہنے لگی
یہی وہ حسین ہے
جس کی تمہیں تلاش تھی
میں نے کہا زندگی
یہ تو ایک راز تھا
اب یہ افشاں ہوگیا
زندگی یہ کہنے لگی
اک دن تو ہونا ہی تھا
اب تو یہ ہوگیا
میں نے پوچھا زندگی
اس کا انجام کیا
کیا کوئی امتحان ہے
زندگی یہ کہنے لگی
صبر کر صبر کر
میں نے کہازندگی
صبر کرنا مشکل نہیں
پر زندگی کٹھن بہت
زندگی یہ کہنے لگی
میں تو کٹھن نہیں
مجھے تو گزار دے
میں نے کہا زندگی
میں تجھے گزار دوں
گر وہ حسیں ملے
زندگی یہ کہنے لگی
ملے تو اس کے ساتھ
ورنہ یاد میں گزار دے
میں نے کہا زندگی
بہت شکریہ
تجھے میں گزار دوں گا
ملی تو اس کے ساتھ
ورنہ یاد میں گزار دوں گا
زندگی سے گزرتے
تم سے ملاقات ہوگئی
میں نے پوچھا زندگی
یہ تونے کیاکیا
زندگی یہ کہنے لگی
یہی وہ حسین ہے
جس کی تمہیں تلاش تھی

سرفراز بیگ۔۔۱۹۹۹۔۱۰۔۲۵ راولپنڈی

No comments:

Post a Comment