Saturday, August 31, 2013

agar tum na hotin, achi lagti hay, اگر تم نہ ہوتیں، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ


اگر تم نہ ہوتیں

اگر تم نہ ہوتیں
تو میرا وجوداک کرسی کی طرح
اک کونے میں پڑا رہتا

اگر تم نہ ہوتیں
تو میں اک آوارہ بادل کی طرح
آسماں پے بھٹکتا رہتا

اگر تم نہ ہوتیں
تو میرادل اک پتھرکی طرح
سینے میں پڑا رہتا

اگر تم نہ ہوتیں
تو میری روح اک زخمی پرندے کی طرح
تڑپتی رہتی

اگر تم نہ ہوتیں
میری زندگی بنا رنگوں کی طرح
بے رنگ رہتی

اگر تم نہ ہوتیں

سررفراز بیگ ۱۹۹۷۔۱۱۔۲۴ لنڈن

No comments:

Post a Comment