تخلیق
خدا مٹی کے انسان بناتا تھا
آدم کی پیدائش کے بعد
جتنے بھی انسان بنے
مٹی کے تھے
اب خدا انسان نہیں بناتا
اب آبادی بڑھ گئی ہے
چھ ارب تقریباً
اب تخلیق پے پابندی ہے
خاندانی منصوبہ بندی
نیوکلیئر بونب
ہائیڈروجن بونب
ان کے استعمال کے بعد
آبادی ختم ہوجائے گی
شاید دوبارہ آدم بنے
لیکن اب خدا کروس ورڈز کھیلتا رہا ہے
اس کو مظلوموں سے کوئی لگاؤ نہیں
روزِ آخرت کا لارا ہے
یا کبھی کبھی خدا پزلز پْر کرتا ہے
اب خدا انسان نہیں بناتا
No comments:
Post a Comment