Saturday, August 24, 2013

airport, achi lagti hay, sarfraz baig, ایئرپورٹ، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ



ایئر پورٹ

خوابوں کا جزیرہ

خواہشات کا سمندر

جدائیوں کا گہوارہ

ملاپ کا مسکن

مرجھائے مرگھلے

تیسری دنیا کے لوگ

چاک و چوبند

پہلی دنیا کے لوگ

انسان کی تفریق کی نہیں جاتی

انسان کی تفریق دیکھی جاسکتی ہے

ان کی شکلوں سے

خیالات سے

ان کی خواہشات سے

خوابوں کا جزیروں سے

راڈو گھڑیاں

سونے کی زنجیریں

کانوں میں بالیاں

لفظوں میں انگریزی

انسانیت کی تفریق

کافی اور چائے کا فرق

روٹی اور سینڈوچ کا فرق

ایئر پورٹ


سرفراز بیگ ۱۹۹۵۔۰۳۔۲۳ اسلام آباد ایئر پورٹ (راولپنڈی)

No comments:

Post a Comment