غزل
میرے دل کی ویران بستی میں
اک اپسراء نے بسیرا کیا
میری زندگی میں اندھیرا تھا
اس نے آکر سویرا کیا
میں اپنا سب کچھ بھول چکا تھا
اس نے اپنا سب کچھ میرا کیا
گردشِ دوراں میں گم تھا میں
اس کی یادوں نے آکر گھیرا کیا
سرفراز بیگ ۱۹۹۷۔۱۲ ۔۰۷ لنڈن
No comments:
Post a Comment