شیطان کی دعا
اے خدا، اکیلے خدا
مجھے معاف کردے
میں ہار گیا
میں نے تیری بڑی عبادت کی
لیکن ایک آدم کے سجدے نے
مجھے فنا کردیا
برسوں کی عبادت ضائع ہوگئی
آدم کو تونے بنایا
مجھے بھی تونے بنایا
مجھے طاقت تونے دی
گناہ اْس سے تونے کروایا
سزا مجھے ملی
کل لوگ اپنے بچوں کو
شیطان کہتے تھے
اب دیگر مخلوقات اپنے بچوں کو
انسان کہتی ہیں، غصے کی حالت میں
لفظ انسان ایک گالی بن گیاہے
اے خدا اب تو تجھے پتا چل گیا
میں سجدے سے کیوں منکر ہوا
میں جانوروں کو تو سجدہ کرسکتا ہوں
انسانوں کو نہیں
تونے انسانیت کے لیئے انسان بنائے
یہ مذاھب میں بٹ گئے
فرقوں میں بٹ گئے
اے خدا مجھے آئندہ
شیطان ہی بنانا
انسان نہیں
سرفراز بیگ ۱۹۹۵۔۰۴۔۲۳ پیرس
No comments:
Post a Comment