سرد راتیں
سرد راتوں میں آرام سے سوتا ہوں
سردی سے ٹھٹھر رہا ہوں دالانوں میں سوتا ہوں
لوگوں کو سگے لیلیٰ پے ترس آتا ہے
میں گلیوں کے آوارہ کتوں پے روتا ہوں
کتنے ہی لوگ بینک روڈ پے سوتے ہیں
آوارہ کتے سردی سے بھونکتے ہیں
سرد راتوں میں آرام سے سوتا ہوں
سردی سے ٹھٹھر رہا ہوں دالانوں میں سوتا ہوں
ایک بنگالی بابو انتہائی جرأت مندچائے پیتا ہے
بے شمار بچے بھیک مانگتے ہیں ،لوگ سبز چائے پیتے ہیں
ایک ایرانی مسافرت سے تنگ آکر سگرٹ مانگتا ہے
سرد راتوں میں آرام سے سوتا ہوں
سردی سے ٹھٹھر رہا ہوں دالانوں میں سوتا ہوں
پاکستان میں سڑکیں اور پل بنتے ہیں
سیاست کے کارخانے میں غریبوں کی تقدیر بنتی ہے
کبھی لگتا ہے سارا ملک بھکاری ہے
کوئی ووٹ مانگتا ہے، کوئی نوٹ مانگتا ہے
شاید ہمیں ’’ایڈز‘‘ ہوگئی ہے
سرد راتوں میں آرام سے سوتا ہوں
سردی سے ٹھٹھر رہا ہوں دالانوں میں سوتا ہوں
انسانیت کا نام لینے والے سوشلسٹ ہیں
کوئی جوتوں ی دوکان کرتا ہے۔کوئی افسانہ نگار ہے
کوئی شاعر ہے ۔کوئی روزنِ زنداں سے دیکھتا ہے
سرد راتوں میں آرام سے سوتا ہوں
سردی سے ٹھٹھر رہا ہوں دالانوں میں سوتا ہوں
خدا اپنی نیلی چھتری سے اپنی مخلوق کو دیکھتا ہے
تڑپتی سسکتی انسانیت اسے بہت بھاتی ہے
ظالم اور مظلوم اسی کے بنائے ہوئے ہیں
اپنی تفریح کے لیئے شیطان کا وجود بنایا
سرد راتوں میں آرام سے سوتا ہوں
سردی سے ٹھٹھر رہا ہوں دالانوں میں سوتا ہوں
سرفراز بیگ ۱۹۹۲۔۱۱۔۲۲ راولپنڈی اس نظم کا کچھ حصہ سوات کے ہوٹل پامیر میں لکھا گیا
No comments:
Post a Comment