چھوٹے خداؤں کی تخلیق
ہم چھوٹے خداؤں کی تخلیق ہیں
اے سورج ہمیں مت حرارت دو
اے چاند ہمیں مت روشنی دو
ہم چھوٹے خداؤں کی تخلیق ہیں
اے بادِ صبا ہمیں مت چھیڑو
اے بادِ نسیم ہمیں مت محظوظ کرو
ہم چھوٹے خداؤں کی تخلیق ہیں
اے چمن کے پھولوہمیں خوشبو مت دو
اے باغ کے اشجارو ہمیں پھل مت دو
ہم چھوٹے خداؤں کی تخلیق ہیں
اے محبوب کی کاکلو ہمیں کیوں ستاتی
ہو
اے محبوب کی اداؤ ہمیں کیوں تڑپاتی
ہو
ہم چھوٹے خداؤں کی تخلیق ہیں
سرفراز بیگ ۱۹۹۸۔۰۱۔۲۸لنڈن
No comments:
Post a Comment