وحی
اس دور کے پیغمبر کو وحی آئی ہے
کیوں مذھب سے اکتائے انساں
کیوں فرقوں میں بٹ گئے لوگ
کس جنت کا لارا ہے
کون سی حوریں بیٹھی ہیں جنت میں
یہ سب جھوٹ ہے
’’دنیا کسی کے پیار میں جنت سے کم نہیں‘‘
اس دور کے پیغمبر کو وحی آئی ہے
اچھے انساں بنو
اچھے مسلماں نہ بنو
اچھے انساں بنو
اچھے ہندو نہ بنو
اس دور کے پیغمبر کو وحی آئی ہے
سرفراز بیگ ۱۹۹۵۔۰۱۔۱۸ راولپنڈی
No comments:
Post a Comment