Friday, August 30, 2013

pakistan ka matlab kiya, achi lagti hay, sarfraz baig, پاکستان کا مطلب کیا، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ



پاکستان کا مطلب کیا

پاکستان کا مطلب کیا
کرسی، وڈیرا اور لوٹا

پاکستان کا مطلب کیا
پھانسی ،کوڑے ، مارشل لاء

پاکستان کا مطلب کیا
رشوت ،چوری اور زنا

پاکستان کا مطلب کیا
فرقے، تعصب اور مْلاں

پاکستان کا مطلب کیا
ہاکی ،سکاش اور بَلا

پاکستان کا مطلب کیا
اسلام کے نام پے کرسی بچا

پاکستان کا مطلب کیا
رشوت دے کے کام کرا


پاکستان کا مطلب کیا
جب چاہے اسمبلی تڑوا

پاکستان کا مطلب کیا
ماجے گامے ہیں بادشاہ

پاکستان کا مطلب کیا
جْو کْجھ لَبھے کھیسے وچ پا
(جو کچھ ملے جیب میں ڈالیں)

پاکستان کا مطلب کیا
گلیاں، سڑکیں سب تباہ

سرفراز بیگ ۱۹۹۷۔۰۹۔۰۱ لنڈن


No comments:

Post a Comment