Saturday, August 31, 2013

پردیس، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ، pardes, achi lagti hay, sarfraz baig



پردیس

پردیس میں جب چاند نکلتا ہے
دیس کے چاند کی یاد آتی ہے

پردیس میں جب خورشید چمکتا ہے
دیس کے خورشید کی یاد آتی ہے

پردیس میں جب اپسرائیں نکلتی ہیں
دیس کی مٹیاریںیاد آتی ہیں

پردیس میں جب ریستوران نظر آتے ہیں
دیس کے ڈھابے یاد آتے ہیں

پردیس میں جب کرسمس آتی ہے
دیس کی چاند رات یاد آتی ہے

پردیس میں جب بہار آتی ہے
دیس کی بسنت یاد آتی ہے

سرفراز بیگ ۱۹۹۸۔۰۳۔۱۰ لنڈن

No comments:

Post a Comment