Friday, August 30, 2013

خوشنماں ریستورانوں میں، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ،khusnuma restaurano mein , achi l lagti hay, sarfraz baig



خوشنماں ریستورانوں میں

برتن کھنکھناتے ہیں
لوگ گنگناتے ہیں
کپڑے چمچماتے ہیں
خوشنماں ریستورانوں میں

گورے کھانا کھاتے ہیں
اپنے جی کو بہلاتے ہیں
خوشیاں مناتے ہیں
خوشنماں ریستورانوں میں

کالے کھا نہیں سکتے
جی بہلا نہیں سکتے
خوشیاں منا نہیں سکتے
خوشنماں ریستورانوں میں

کوئی گورا رنگ رکھتے ہیں
کوئی کالا رنگ رکھتے ہیں
پھر یہ کیوں فرق رکھتے ہیں
خوشنماں ریستورانوں میں



کرتے ہیں تہذیب کی باتیں
کرتے ہیں تضحیک کی باتیں
کرتے ہیں تعمیر کی باتیں
خوشنماں ریستورانوں میں

ساؤتھ افریقہ میں نیلسن منڈیلا کے آنے سے پہلے کالے لوگوں کو گوروں کے علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی

سرفراز بیگ ۱۹۹۷۔۰۸۔۲۷ لنڈن

No comments:

Post a Comment