Saturday, August 24, 2013

LAFZ, ACHI LAGTI HAY, SARFRAZ BAIG, لفظ، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ



لفظ

کبھی لفظ ہمارے سچے تھے
کبھی لفظ ہمارے اچھے تھے
لفظوں کی اپنی حرمت ہے
لفظوں کا مسیحا کوئی نہیں
لفظوں نے ملک بنایا تھا
وہ لفظ تو سارے سچے تھے
یہ لفظ ہی ملک گنوائیں گے
اب لفظ ہمارے بکتے ہیں
لفظوں سے عزت بنتی ہے
لفظوں نے انساں کو تقسیم کیا
وہ لفظ تو ڈھونڈ کے لاؤ تم
انساں کا فرق مٹادیں جو
لفظوں کی اپنی حرمت ہے
لفظوں کا مسیحا کوئی نہیں
وہ سچے لفظ تو ڈھونڈو تم
وہ اچھے لفظ تو ڈھونڈو تم

۱۹۹۴۔۳۰۔۱۲ تا ۱۹۹۵۔۰۱۔۰۱ سرفراز بیگ راولپنڈی


No comments:

Post a Comment