پاکستان
پاکستان بنائیں گے
پھولوں سے سجائیں گے
جناح نے ملک بنایا تھا
اس نے زہر بھی کھایا تھا
لیاقت علی نے مکا دکھایا
باغ میں خودکو بھی مروایا
ایوب کو اقتدار نہ بھایا
خود کو کتا کہلوایا
روٹی کپڑا اور مکان
لے گیا بھٹو کی جان
جس نے لیا اسلام کا نام
اس کے ملے ہڈی و دندان
بینظیر کی باری آئی
اس نے اسمبلیاں بھی تڑوائیں
کہتے ہیں جس کو نواز شریف
اس کے بھی ہیں دن قریب
مفاد اپنے میں مسجد گروائی
لانگ مار چ یوں رکوائی
کیسی اچھی لانگ مارچ
گلیاں کوچے چب برباد
کمی علمی کا ہے نقصان
نتھو خیرے ہیں حکمران
سیلاب و بموں کے دھماکے
پاکستان کی ہیں جان
پاکستان بنائیں گے
پھولوں سے اسے سجائیں گے
بن کے رہے گا پاکستان
لے کے رہیں گے پاکستان
موٹر وے بنانا ہے
کمشن بھی کھاناہے
وہ دس فیصد کھاتے تھے
ہمیں بیس فیصد کھانا ہے
ہمارے جب آئے دن قریب
جل گئی اسمبلی اور رقیب
فوج نے اپنا کام دکھایا
غیر ہوئے اپنے حبیب
پاکستان بنائیں گے
پھولوں سے سجائیں گے
بینظیر کا پل پے جانا
دو دن میں اس کا بن جانا
بینظیر کو پھر ہے جانا
نواز شریف کو ہے آنا
یہ آنا جانا لگا رہے گا
جب تک رہے گا پاکستان
پاکستان بنائیں گے
پھولوں سے سجائیں گے
سرفراز بیگ ۱۹۹۳۔۰۵۔۰۱ راولپنڈی
No comments:
Post a Comment