جہاز
کتنی تلخ حقیقت ہے
اپنے ملک کی سرحد چھوڑنا
جہاز کی پرواز
اور دل کا دھل جانا
پہیوں کی چرچراہٹ
ابوظہبی ایئر پورٹ
رنگ ہی رنگ
روشنیاں ہی روشنیاں
احساس کمتری کا قتل
انسانیت کی تفریق ختم
انسانیت کی تضہیک ختم
نئے سفر کا آغاز
خواہشوں، امنگوں کی طرف
سرفراز بیگ ۱۹۹۵۔۰۳۔۲۳ ابوظہبی ایئر پورٹ لاؤنج
No comments:
Post a Comment