Saturday, August 31, 2013

ajkal, achi lagti hay, sarfraz baig, آجکل، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ




آجکل

آجکل میں تم ہوگیا ہوں
میں اور تم باتیں کرتے ہیں
اٹھتے، بیٹھتے
سوتے جاگتے
آتے جاتے
کھاتے پیتے
میں اور تم ساتھ ہوتے ہیں
آجکل میں تم ہوگیا ہوں
تمھاری یاد
کبھی دکھ، کبھی سکھ
کبھی خوش، کبھی ناخوش
چہچہاہٹ اور غم
میں اور تم ساتھ ہوتے ہیں
آجکل میں تم ہوگیا ہوں

سرفراز بیگ ۱۹۹۷۔۱۱۔۱۱ لنڈن

No comments:

Post a Comment