خدا (دوئم)
ہم ایک خدا کو مانیں گے
دنیا میں نہیں اور خدا
کہنے کے مسلماں ہم نہیں ہیں
پیر فقیر ہیں اس سے جدا
ایم۔این۔اے۔،سینیٹر، سی ۔ایس۔پی۔
کیسے کیسے بندے خدا
اقوام و مذاھب کتنے ہیں
سب کا لیکن ایک خدا
ہم کہتے ہیں سب کافر ہیں
مسلماں ہے سچا، مسلماں کا خدا
لکڑی میں خدا،مٹی میں خدا
پتھر میں خدا،ہر شے میں خدا
پیغمبر سارے سچے تھے
اسلام سب سے اچھا، خدا
بھلے تو انساں کو بھول گیا
پھر بھی مانیں گے لوگ خدا
سرفراز بیگ ۱۹۹۷۔۰۹۔۰۱ لنڈن
میری کتاب سے یہ چند نظمیں نکال دی
گئی تھیں۔ ان میں سے ایک نظم ۔میں نے اسے دوبارہ ایک نئے انداز میں لکھا۔
No comments:
Post a Comment