خیال
تم جب بھی چاہو
میرے خیالوں میں آجاؤ
اس بستی میں میں اکیلا،میرے سوا
کوئی نہیں
اس بستی کی کوئی سرحد نہیں
کوئی مذھب نہیں
میرے خیالوں کا برش
وہ تصاویر بناتاہے
جو حقیقت سے کہیں زیادہ خوبصورت
ہوتی ہے
میرے تخیل میں
سرفراز بیگ دسمبر ۱۹۹۷ لنڈن
No comments:
Post a Comment