غزل
رفتہ رفتہ دھیرے دھیرے آتا جا
پیار نہیں تو نفرت سے تڑپاتا جا
چلتے چلتے گرتے گرتے مل جائے منزل
پریت بڑی مشکل ہے مجھ کو تو سمجھاتا جا
قطرہ قطرہ ،مدھم مدھم، مجھ کو لہو جلانا ہے
مہہ کے اس ساغر میں تو زہر ملاتا جا
اودے اودے ،نیلے نیلے غم کے بادل
گر قریب آؤں تو ، دوری کا مینہ برساتا جا
No comments:
Post a Comment