Monday, September 2, 2013

لوگ کہتے ہے، اچھی لگتی ہے، سرفراز بیگ، LOG KEHTAY HEIN ,ACHI LAGTI HAY, SARFRAZ BAIG


لوگ کہتے ہیں

لوگ کہتے ہیں کہ وقت بہت بڑا مرہم ہے
میرا تو اس مرہم سے زخم اور بڑھتا جاتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ دوا سے مریض آرام پاتے ہیں
میرا تو دوا سے مرض اور بڑھتا جاتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے
میرا تو صبر کرتے کرتے صبر اور بڑھتا جاتا ہے
؂
لوگ کہتے ہیں کہ عشق صرف پانے کا نام نہیں
میرا تو پانے سے پہلے ہی ہجر و فراق بڑھتا جاتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ چلنے سے منزل قریب آتی ہے
میرا تو چلنے سفر اور بڑھتا جاتا ہے


لوگ کہتے ہیں اس کے چلن اچھے نہیں
میرا تو ان بدگمانیوں سے پریم اور بڑھتا جاتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ وہ تمھاری کبھی ہو نہیں سکتی
میرا تو حوصلہ شکنیوں سے حوصلہ اور بڑھتا جاتا ہے

لوگ کہتے ہیں کہ شمع جل کے لوگوں روشنی دیتی ہے
میرا تو جلنے سے اندھیرا اور بڑھتا ہوں جاتا ہے

لوگ کہتے ہیں ڈھونڈنے سے خدا ملتا ہے
میرا تو اسے ڈھونڈنے سے دہر اور بڑھتا جاتا ہے

سرفراز بیگ ۱۹۹۸۔۰۹۔۲۳ لنڈن

No comments:

Post a Comment